Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا

Now Reading:

وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا

واشنگٹن: وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس دوران انسداد دہشت گردی اور علاقائی سلامتی سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کو ’’امن کا علمبردار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے خلوص کے ساتھ کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا اور کہا کہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی، جس سے جنوبی ایشیا میں بڑے بحران کو ٹالنے میں مدد ملی۔

وزیراعظم نے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور مسلم دنیا کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے اہتمام پر بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

شہباز شریف نے پاکستان اور امریکا کے درمیان رواں سال طے پانے والے ٹیرف معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک امریکا دیرینہ تعلقات ان کی قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے، جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔

انہوں نے امریکی کمپنیوں کو زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

 ملاقات میں وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے کردار کی عوامی سطح پر توثیق پر شکریہ ادا کیا اور سیکیورٹی و انٹیلی جنس تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر