Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ رولز 2025 پر غور؛ فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب

Now Reading:

سپریم کورٹ رولز 2025 پر غور؛ فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب
سپریم کورٹ رولز 2025 پر غور؛ فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب

سپریم کورٹ ججز نے سپریم کورٹ رولز 2025 پر غور کے لیے فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس دن ایک بجے ہوگا، جو صرف ایک نکاتی ایجنڈا پر مشتمل ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم کا جائزہ لیا جائے گا۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تحریری تجاویز سپریم کورٹ کو بجھوائی ہیں، تجاویز میں عدالتی فیسوں میں اضافے کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم تاحال کسی جج نے رولز میں ترامیم کیلئے تجاویز جمع نہیں کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے اہم انتظامی فیصلے اور پالیسی اپ ڈیٹس منظر عام پر آگئیں

واضح رہے کہ سپریم کورٹ رولز 2025 سرکولیشن کے ذریعے اکثریت سے منظور کیے گئے تھے تاہم اختلاف کرنے والے ججز کی رائے تھی کہ رولز فل کورٹ اجلاس سے منظور کرائے جائیں۔

Advertisement

اختلاف کرنے والے ججز نے 15 دن گزرنے کے باوجود کوئی تجاویز نہیں دیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار کی تجاویز پر فل کورٹ اجلاس میں غور ہوگا۔

انتظامی فل کورٹ سے قبل سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب کا اہتمام ہوگا، نئے عدالتی سال پر سپریم کورٹ میں قائم کیے گئے سہولت مرکز کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
افغانستان سے اب دہشتگردی ہوئی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی ، خواجہ آصف
شکیل احمد درانی ڈی جی نیب کراچی تعینات
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر