Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل

Now Reading:

پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل

پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور خلائی میدان میں انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں، اسی ضمن میں جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہیں۔

پاکستان اکتوبر 2025 میں پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کرے گا، یہ سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولنے کے ساتھ سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر پگھلنے اورفضائی آلودگی  پر تحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا۔

واضح رہے کہ جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ  سپارکو کے زیر قیادت تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان خلا کی وسعتوں میں نئی تاریخ رقم کرنے جارہاہے! تیاریاں مکمل

سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیٹلائٹ معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اعداد و شمار فراہم کرے گا۔

Advertisement

چیئرمین سپارکو نے کہا کہ برسوں میں ہونے والے سروے اب چند دنوں میں مکمل کیے جا سکیں گے، پاکستان کا یہ قدم قدرتی وسائل کےموثر استعمال کی راہ ہموار کرے گا، اس کے علاوہ یہ ٹیکنالوجی پالیسی سازوں اور محققین کو بروقت اور شواہد پر مبنی فیصلے کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

سپارکو  جیسے قومی ادارے ملکی مفاد اور عالمی معیار کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان خطے میں خلائی ٹیکنالوجی کا ایک مضبوط مرکز بننے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر