Advertisement
Advertisement
Advertisement

فتنتہ الخوارج؛ شہریوں کے ساتھ تعلیم اور امن کے سب سے بڑے دشمن

Now Reading:

فتنتہ الخوارج؛ شہریوں کے ساتھ تعلیم اور امن کے سب سے بڑے دشمن
فتنتہ الخوارج؛ شہریوں کے ساتھ تعلیم اور امن کے سب سے بڑے دشمن

فتنتہ الخوارج معصوم بچوں، شہریوں کے ساتھ تعلیم اور امن کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

30  اگست کو فتنتہ الخوارج نے لکی مروت کے گاؤں ونڈا زاہد گل پرائمری اسکول میں IED دھماکہ کیا، جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔

فتنتہ الخوارج کا یہ سفاکانہ حملہ تعلیم دشمنی اور عوام دشمنی کی کھلی مثال ہے، انہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ نہ مذہب کےخیرخواہ ہیں نہ قبائلی روایات کے محافظ ہیں، اور اسکولوں پر حملے ان کی علم دشمن سوچ کو بے نقاب کرتے ہیں۔

اسلام کی پہلی تعلیم علم کا حصول ہے لیکن فتنتہ الخوارج اسی تعلیم کو مٹانے پر تلے ہوئے ہیں، ان کا مقصد شہری ڈھانچوں کو نشانہ بنا کر خوف پھیلانا اور مقامی ترقی کو روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے عوام فتنتہ الخوارج کے خلاف متحد ہوگئے

Advertisement

  فتنتہ الخوارج کے ایجنڈے کا اصل مقصد عوام کو جہالت اور پسماندگی میں رکھنا ہے، ان کا محافظ ہونے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، حقیقت میں معصوم بچوں، خواتین اور شہریوں کے دشمن ہیں۔

لکی مروت کے عوام تباہی کے سوداگر دہشتگرد گروہ کو پہچان چکے ہیں، جبکہ ان بیرونی آقاؤں کے حکم پر چلنے والوں کے ہاتھوں میں نہ دین کی امانت ہے نہ قوم کی خیرخواہی ہے۔

مقامی عوام کی حمایت اور ریاست کے ساتھ تعاون فتنتہ الخوارج کا سب سے بڑا خوف ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے ہر حال میں تعلیم کا تحفظ کریں گی اور متاثرہ اسکول اور ڈھانچے دوبارہ تعمیر ہوں گے اور فتنتہ الخوارج کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔

فتنتہ الخوارج پہلے ہی شکست خوردہ ہے، اور جھوٹے بیانات سے مقامی لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر