Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور تعلیمی بورڈ میں شاندار محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Now Reading:

لاہور تعلیمی بورڈ میں شاندار محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد
لاہور تعلیمی بورڈ میں شاندار محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

لاہور تعلیمی بورڈ میں رحمت اللعالمین کے حوالے سے شاندار محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نزیر اور کنٹرولر امتحان توصیف الرحمن نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام میں قرآنِ پاک کی تلاوت،نعت خوانی اور نبی کریم ﷺ کی سیرت و تعلیمات پر تقاریر شامل تھیں ۔

اس موقع پر ڈاکٹر آصف مصطفائی نبی کریمﷺ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، قومی یکجہتی اورمذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

لاہور تعلیمی بورڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریب سے امن، محبت اور رواداری کا پیغام دیا گیا۔ محفل نعت میں معروف نعت خواں آصف پہلوان نے آقائے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

خطاب میں کہاگیا کہ سیرت النبی ﷺ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے،ہمیں اپنی زندگی کو آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

Advertisement

محفل میں اساتذہ، طلبہ اور افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی، شرکاء نے اسے ایمان افروز اجتماع قراردیا۔

محفل کے اختتام پر ملک و ملت کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر