
کراچی: سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 24 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔
ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق انتخابات کے لیے تمام تر ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ضمنی انتخابات میں 2 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل/وارڈ ممبران کی نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔
انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے 14 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، 21 ریٹرننگ افسران اور 21 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق انتخابی شفافیت کے لیے 14 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور 21 مانیٹرنگ افسران بھی فرائض انجام دیں گے۔
اس موقع پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 187 ہے جن میں 1 لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور 1 لاکھ 10 ہزار 154 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی اور انتظامات کے لیے 1512 اہلکار تعینات ہوں گے جب کہ مجموعی طور پر 167 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں 17 مرد، 17 خواتین اور 134 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 127 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 34 کو حساس جب کہ 6 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News