
ملک کے اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل پر بھی نظر ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے نوجوانوں کو پاکستان کا مستقبل قراردیدیا۔
یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ لیفٹننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورے پر خطاب میں کہی۔
جہاں انہوں نے علامہ سید جواد نقوی اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔ان کا کہناتھاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ان کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج نے ہر دور میں ملک کے دفاع کی ذمہ داری پوری کی ہے۔
انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس آپریشن نے پاکستان کی ساکھ کو مضبوط کیا اور عالمی سطح پر ملک کا وقار بڑھایا ہے۔
جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ طلبہ کو قومی ذمہ داریوں کا شعور دینا وقت کی ضرورت ہے۔
طلبہ نے اس موقع پر مختلف مسائل پر سوالات کیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیل سے گفتگو کی ۔
طلبہ نے فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نشست نے ان کے شکوک و شبہات دور کیے ہیں۔
DG ISPR holds a Special Interactive Session with Students of Punjab University Lahore
▪️ On arrival, #DGISPR Lieutenant General Ahmed Sharif Chaudhry was warmly welcomed by students and faculty members at Punjab University Lahore, #Pakistan
Advertisement▪️ The DG ISPR met the Vice… pic.twitter.com/Yaw3fodbQ0
— Pakistan Armed Forces News (@PakistanFauj) September 25, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News