
وزیراعظم شہباز شریف آج سے 26 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سطح کی تقریبات اور خصوصی اجلاسوں میں شریک ہوں گے اور پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی طے ہیں، جن میں خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News