
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کا تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق سیلاب سے 11 لاکھ 74 ہزار 870 افراد متاثر، 1112 دیہات زیر آب آئے۔
سیلاب سے 11 لاکھ 74 ہزار 870 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا، جبکہ 12 لاکھ 49 ہزار 328 ایکڑ فصلیں تباہ ہوئیں، اس کے علاوہ سیلاب سے 45 اموات رپورٹ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے
سیلاب کے دوران 1145 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو خوراک اور ضروری سہولیات کی فراہمی جاری ہے، جبکہ 15 لاکھ 5 ہزار 711 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
اسی طرح 14 لاکھ 70 ہزار 521 مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے، 4 لاکھ 51 ہزار 978 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 8 لاکھ 48 ہزار 119 جانوروں کا علاج کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News