
اسلام آباد: سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لائے جانے کا امکان ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق لگژری گاڑیوں، سگریٹس اور الیکٹرانک سامان پر اضافی ٹیکسز کے نفاذ کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 1800 سی سی اور اس سے زائد انجن والی گاڑیوں پر لیوی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک اشیاء پر 5 فیصد لیوی کی تجویز، قیمت کی حد طے کی جائے گی جبکہ درآمدی اشیاء پر کم کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کے برابر لیوی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سگریٹ کے ہر پیکٹ پر 50 روپے لیوی تجویز، آمدن براہ راست مرکز کو ملے گی، اقدامات سے کم از کم 50 ارب روپے اکٹھے جا سکتے ہیں۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ اضافی ٹیکس لگانے کیلئے آئی ایم ایف سے اجازت درکار ہوگی، تاہم تجاویز آئی ایم ایف سے 25 ستمبر سے جائزہ مذاکرات میں پیش کی جا سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو اگست میں ٹیکس وصولی 951 ارب ہدف کے مقابلہ میں 901 ارب رہی اور ٹیکس وصولی میں 50 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی تا اگست ٹیکس ریونیو میں تقریباً 40 ارب روپے کا شاٹ فال ہے۔
حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر ہے، سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات ٹیکس وصولیوں میں اضافے سے ممکن ہو پائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News