
اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا دوسرا روز جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آج پاور ڈویژن سمیت دیگر محکموں سے ملاقات کرے گا، مشن کو مختلف اقتصادی اہداف پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
گزشتہ روز تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز ایف بی آر سے ہوا جہاں ٹیکس وصولیوں میں بہتری کے لیے تفصیلی پلان پیش کیا گیا۔
پہلے روز آئی ایم ایف وفد نے وزارتِ خزانہ کے حکام سے بھی ملاقات کی اور انہیں معاشی اہداف پر بریفنگ دی گئی۔
حکام کے مطابق اب تک 60 سے 65 فیصد اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی اہداف پر پیش رفت جاری ہے، تاہم وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف مشن کے ساتھ اہم ملاقات پیر کو متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اگلے مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریونیو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مذاکرات کے دوران پیٹرولیم، بجلی اور گیس پر سبسڈی ختم کرنے کے معاملات بھی زیر غور آئے جبکہ آئی ایم ایف مشن نے مالی خسارہ کم کرنے کے لیے اضافی پالیسی اقدامات تجویز کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News