Advertisement
Advertisement
Advertisement

میئر کراچی نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ نہ خود کام کریں گےاور نہ کسی کوکام کرنےدیں گے، فاروق ستار

Now Reading:

میئر کراچی نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ نہ خود کام کریں گےاور نہ کسی کوکام کرنےدیں گے، فاروق ستار
میئر کراچی نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ نہ خود کام کریں گےاور نہ کسی کوکام کرنےدیں گے، فاروق ستار

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اور ان کے دھاندلی ذدہ الیکشن سےکامیاب ہوکرمئیرکراچی آئے انہوں نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ نہ خود کام کریں گےاورنہ کسی کوکام کرنےدیں گے۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارنے دیگررہنماؤں کےہمراہ بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کا مطلب عوامی مفادکےکاموں کوروک دینانہیں ہوتا، تعمیراتی منصوبوں کو سیاست کی نذرکردیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی محنت سے گرین لائن بی آرٹی مکمل ہونے جارہاتھا، گرین لائن منصوبےکے20حصوں میں سےصرف آخری حصہ باقی تھا، گرین لائن سرجانی سےنمائش تک مکمل، اب اسےصدرتک بڑھاناہے، تاہم کنٹریکٹرسےاختلافات کےباعث گرین لائن منصوبہ تعطل کاشکارہوا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میئرکراچی نےکہامنصوبےکی این اوسی نہیں لی گئی،کام روک دیاگیا، این اوسی محض کاغذی رسم ہے،اس بنیاد پرکام روکنابلاجوازتھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی کو پتہ بھی نہیں چلےگا کب ان کے پیروں سے زمین نکل جائےگی، فاروق ستار

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گرین لائن کاسہراایم کیو ایم کوجارہاتھاتومیرکراچی کوہضم نہ ہوا، ان کی صوبائی حکومت خود ریڈلائن میں پھنسی ہوئی ہے، ان سے نہ کوئی کام وقت پرشروع ہوتا ہے نہ مکمل ہوتا ہے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ کئی منصوبےایسے ہیں جوپیپلزپارٹی مکمل نہ کرسکی، دیہی،شہری سندھ کےعوام کےسامنےان کی قلعی کھل چکی، پوری یونیورسٹی روڈ کابیڑہ غرق کردیاگیا، شاہراہ بھٹوبارشوں میں بہہ گئی،تعمیرکاحال سب کےسامنے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طبی تعلیم کے حوالے سے کنگ حماد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح اہم سنگ میل ہے، جنرل ساحر شمشاد
جلالپور پیروالا: موٹروے ایم 5 بارہویں روز بھی بند، بحالی کا کام جاری
پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی منظوری مل گئی
سندھ میں ٹریفک اصلاحات، پرانی گاڑیوں پر پابندی اور جدید حفاظتی نظام لازمی قرار
چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا 2025؛ پی این ایس رہبر کراچی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد
ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر پولنگ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر