Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کی سیاحتی ترقی کے لیے بڑا چیلنج ہے، صدرِ مملکت

Now Reading:

ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کی سیاحتی ترقی کے لیے بڑا چیلنج ہے، صدرِ مملکت

صدرِ مملکت صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کی سیاحتی ترقی کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے عالمی یومِ سیاحت 2025 کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاحت پائیدار ترقی کا ذریعہ بن سکتی ہے، سیاحت اور پائیدار تبدیلی عالمی یومِ سیاحت 2025 کا موضوع قرار دیا گیا ہے۔

 صدر زرداری نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کی سیاحتی ترقی کے لیے بڑا چیلنج ہے، گلیشیئرز کا پگھلاؤ اور شدید موسمی حالات سیاحتی ورثے کے لیے خطرہ ہے، انتہاپسندی اور عدم برداشت پاکستان کی سیاحت کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سیاحت کے فروغ کے لئے اہم قدم

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیاحت سے مقامی معیشت کو فروغ، خواتین و نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے، حکومتِ پاکستان سیاحت کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کر رہی ہے، گرین سرٹیفیکیشن، کمیونٹی بیسڈ اور ماحولیاتی سیاحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہا کہ سیاحت، امن و ہم آہنگی کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کا مؤثر ذریعہ ہے، پاکستان قدرتی حسن، ورثے اور مہمان نوازی کا حامل ملک ہے، سیاحت کے فروغ میں نجی شعبہ، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کا کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

صدرِ پاکستان نے سیاحت کو قومی ترجیح بنانے پر زور، پاکستان کو عالمی سیاحتی مرکز بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر