
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سےدرمیانی شدت کی بارش کی پیش گوئی کردی۔
30 ستمبر کو کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنےکےساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے، جبکہ 29 تا 30 ستمبر کو عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، سانگھڑ، جامشورو اور مٹیاری کے اضلاع مطلع جزوی ابر آلود رہنے سے چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا متوقع ہے، اس دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیجی بنگال میں بننے والا سمندری طوفان، بحرہ عرب کی جانب بڑھ رہا ہے، سسٹم جنوب مشرقی سندھ ، زیریں سندھ اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں اثر انداز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بند، گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
واضح رہے کہ سسٹم انڈین گجرات سے بحیرہ عرب میں داخل ہوگا، اس دوران سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے، 30 ستمبر کو شدید گرمی پڑھنے کے بعد دوپہر یا شام کے وقت گرج چمک کے بادل اور ہلکی سے درمیان درجہ کی بارش متوقع ہے، پیر، منگل اور بدھ کو بھی گرمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35-37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ آنے والے بارش کے اسپیل کے زیر اثر آج گرم اور انتہائی مرطوب دن متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News