Advertisement
Advertisement
Advertisement

ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر پولنگ جاری

Now Reading:

ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر پولنگ جاری
ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر پولنگ جاری

کراچی: صوبہ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

 ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پولنگ کا آغاز مقررہ وقت پر ہوا اور ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ رہے ہیں۔

انتخابات حیدرآباد، دادو، جامشورو، مٹیاری، سکھر، گھوٹکی اور خیرپور کی مختلف کاؤنسلز میں کرائے جا رہے ہیں جبکہ کراچی کے شرقی، غربی، کیماڑی، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی پولنگ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 43 ہزار 187 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں۔

Advertisement

تمام اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ پولنگ کا عمل صاف، شفاف اور پُرامن طریقے سے مکمل ہو سکے۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے متعلقہ حکام کو مستعد رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر