Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم فضائیہ؛ وزیر اعظم کا پاک فضائیہ کے تمام بہادر سپوتوں کو خراج تحسین

Now Reading:

یوم فضائیہ؛ وزیر اعظم کا پاک فضائیہ کے تمام بہادر سپوتوں کو خراج تحسین
11 کھلاڑی کچھ نہ کریں تو اکیلا کپتان کچھ نہیں کرسکتا ، شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یوم فضائیہ کے اس تاریخی دن پر میں پاک فضائیہ کے تمام بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن، میں پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے میں فخر محسوس کررہا ہوں جنکی لازوال قربانیاں تاریخ میں روشن ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بلا شبہ پاک فضائیہ کے بانیان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پاک فضائیہ کی اعلی درجے اور صف اول کی ادارے کے طور پر بنیاد رکھی،  جو تمام  پیشہ وارانہ پہلوؤں پر معیاری کام جاری رکھے ہوئے ہے اور پیشہ ورانہ مہارت میں دنیا کی کسی بھی فضائیہ سے کم نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان ائیر فورس  کے اہلکاروں کی بہادری اور قربانیوں کی یاد مناتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں نے جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کا دفاع کیا۔

 وزیر اعظم  نےکہا کہ یہ دن پاک فضائیہ کے شہداء کو ان کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے جذبے کے لیے وقف ہے، یہ دن منانے کا مقصد آنے والی نسلوں کے لیے لگن اور بہادری کی علامت، اور  انہیں قوم کی حفاظت کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔

Advertisement

 شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے ان دہائیوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت،اور طاقت  کے بے پناہ جوہر دکھاتے ہوئے  فضائی جنگی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی، حالیہ تاریخ میں پاک فضائیہ نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر  معرکہ حق بنیان المرصوص میں  فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے جس طرح دشمن کو چاروں شانے چیت کیا اس نے پوری دنیا کو حیرت زدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار

انہوں نے کہا کہ بے شک پاک فضائیہ کی یہ معیاری کارکردگی، بے باک قیادت، جنگجو سپوتوں کی ہنر مندی،اعلی حکمت عملی، اور کثیر الجہتی جنگی صلاحیتوں پر مؤثر عمل درآمد کا مظہر تھی، پاک فضائیہ کی ناقابل تسخیر کثیر الجہتی جنگی صلاحیتیں حالیہ سالوں میں پاک فضائیہ کی جدت  کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر خصوصی فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے اپنی تابناک تاریخی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی،  پاک فضائیہ کے ہمارے ہیروز نے اپنی بہادری سے ثابت کیا کہ دشمن کتنا ہی مضبوط اور ہتھیاروں سے لیس کیوں نہ ہو وہ کبھی جذبے اور ہمت کو شکست نہیں دے سکتا۔

وزیر اعظم نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آج کی پاک فضائیہ، ان بہادر سپوتوں کو  ایک جیتا جاگتا خراج تحسین ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر فضائیہ کی تاریخ رقم کی، مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح پاک فضائیہ ہر موقع اور معیار پہ پورا اترتی ہوئی اپنے ملک کی خود مختاری،  زمینی حدود اور  علاقائی سالمیت کا ہمیشہ بھرپور تحفظ کرتی رہے گی۔

 پاکستان فضائیہ زندہ باد!

Advertisement

 پاکستان پائندہ باد!

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر