Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کا قومی دن، پاکستانیوں کا اظہار یکجہتی

Now Reading:

سعودی عرب کا قومی دن، پاکستانیوں کا اظہار یکجہتی
سعودی عرب کا قومی دن، پاکستانیوں کا اظہار یکجہتی

سعودی عرب کا قومی دن آج عزت و احترام و شان سے منایا جارہا ہے۔

پاک  سعودی  دفاعی  معاہدے کے تناظر میں اسلام آباد کا ریڈ زون سبز روشنیوں سے نہلا دیا گیا ہے۔

ایوان صدر وزیر اعظم آفس پارلیمنٹ ہاؤس سمیت ریاستی عمارتیں گرین روشنیوں کا شاندار منظر پیش کررہی ہیں، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم شاہراہوں پر آویزاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات، پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا

صدر آصف علی زرداری وزیر اعظم شہبازشریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بادشاہ شاہ سلمان ولی عہد محمد بن سلمان کی قد آور تصاویر شاہراہ دستور پر آویزاں کی گئی ہیں، جبکہ کلمہ طیبہ والا سعودی قومی پرچم اور پاکستان کا پرچم شاندار مناظر پیش کررہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبرکو قومی یومِ سعودی عرب کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1932ء میں شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کے ذریعے مملکتِ سعودی عرب کے قیام کی مناسبت سے یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

23 ستمبر کو مملکتِ سعودی عرب کے قومی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ ممتاز سعودی فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز آل سعود کے دور میں اگست 1965ء میں اُن کی طرف سے جاری کردہ ایک شاہی فرمان کے تحت کیا گیا اور اِسی سال 23ستمبر کو پہلی بار یہ دن باقاعدہ سرکاری طور پر منایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر