
اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الثانی 1447 ہجری کا نیا چاند 22 ستمبر 2025 کو رات 00:54 بجے (پاکستان معیاری وقت) پیدا ہونے کی امکان ہے۔
23 ستمبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 41 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان دورانیہ تقریباً 46 منٹ ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پوسٹ کی جانب سے خلائی تحقیقات کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء
فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر، 23 ستمبر 2025 کی شام کو موسم صاف ہونے کی صورت میں نئے چاند کی رویت کے بہت اچھے امکانات ہیں، اس طرح پہلی ربیع الثانی 1447 ہجری کا آغاز ممکنہ طور پر 24 ستمبر 2025 کو ہوگا۔
اسلامی مہینے کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان صرف رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News