
رواں برس 37903 عازمین پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت آج سے حج درخواستوں جمع کرواسکتے ہیں۔
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت گزشتہ سال محروم رہ جانے والے22097 عازمین نےرجسٹریشن کروائی ہے، جبکہ پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ سال کے رہ جانے والوں عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا بیان حلفی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے خوشخبری
وزرات مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے۔
واضح رہے کہ رواں برس پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا، 22097 گزشتہ برس کے عازمین جبکہ 37903 نئے درخواست گزار حج پر جاسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News