Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے؛ عطاء اللہ تارڑ

Now Reading:

بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے؛ عطاء اللہ تارڑ
بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے؛ عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی ہے،  بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی پاک بھارت تعلقات پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریہ کے تناظر میں دیکھنا چاہیے، پاکستان نے کبھی بھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت جاری؛ دریائے ستلج میں شدید سیلاب کا خطرہ، ہنگامی الرٹ جاری

Advertisement

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا، پاک فوج نے ہمیشہ ملکی دفاع کے لئے اہم کردار ادا کیا، بھارت کی موجودہ حکومت نے اقلیتوں کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی حکومت اب دنیا میں دہشت گردی میں ملوث ہے، کینیڈا اور دیگر ملکوں میں سکھوں کے قتل کے واقعات بھارتی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کے ذریعے دنیا میں اپنا نقطہ نظر موثر انداز میں پیش کیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، ہماری افواج نے پاکستان کو ہی نہیں دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے قربانیاں دیں، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر