
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں ایک نئے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
خواجہ آصف نے اپنے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں برادر ممالک دشمن کے خلاف صف آرا ہیں اور ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رب العزت کے فضل سے ہم مشترکہ دشمن کا مقابلہ کریں گے، ان شاء اللہ۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا پیغام ہے۔
آخر میں خواجہ آصف نے نعرہ بلند کیا پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News