
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ملک میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ ،49 لاکھ، 49 ہزار 984 ہو گئی۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ملک میں ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار 182، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد چھ کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 802 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین ووٹرز نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا، فافن کی رپورٹ میں انکشاف
اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 11ہزار 879، بلوچستان میں 56 لاکھ 38 ہزار 84 ہے۔
اسی طرح خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد دو کروڑ 30 ہزار 231، پنجاب میں 7 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 589، جبکہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد دو کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201 ہے۔
ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.62، خواتین ووٹرز کی شرح 46.38 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News