
راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے بول نیوز کے رپورٹر پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان آپے سے باہر ہوگئے اور بول نیوز کے رپورٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
واقعے کی ویڈیوز میں بول نیوز کے رپورٹر کے ساتھ بدسلوکی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
تشدد کرتا دیکھ کر بھی پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا، کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ کے قریب موجود ہے۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آسکتے تھے مگر بات چیت آگے نہ بڑھ سکی
سینیٹر فیصل جاوید اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی موجودگی میں صحافیوں کو گالیاں دی گئیں اور دھمکایا گیا، پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجھوتہ نے صحافی طیب بلوچ کے ساتھ گالم گلوچ کی۔
پولیس نے گیٹ ون سے متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لے لیا جبکہ صحافیوں پر تشدد کرنے والے بیشتر کارکنان موقع سے فرار ہوگئے، تاہم تشدد کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے سینیئر کارکنان بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News