
وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے ریاض سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔
ریاض کے نائب گورنر عزت مآب محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے ائیرپورٹ پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات، پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ولی عہد و وزیر اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا تھا۔
دورے کے دوران شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی،جس میں مسئلہ فلسطین پر بات ہوئی اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔ اس موقع پر پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ بھی طے پاگیا۔
ولی عہد و وزیرِاعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کیے۔
یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News