Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم

Now Reading:

سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے گزشتہ سال 38 ارب ڈالرکی ترسیلات زر بھیجیں، اس کے بغیر پاکستان کی معیشت آگےنہیں بڑھ سکتی۔

لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی عظیم سفیر ہیں جو دن رات کام کرتے ہیں، اس بات کااعتراف کرناچاہتاہوں آپ محنت سے رزق حلال کماتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کادفاع کرنے پر آپ کوسلیوٹ پیش کرتا ہوں، دیار غیر میں آپ پاکستان کےعظیم ہیرو ہیں، آپ نے محنت، ایمانداری سےعظیم پاکستانیوں کے لحاظ سے دنیامیں نام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل

شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کاپہلگام واقعے سےکوئی تعلق نہیں ہے، بھارت کو پہلگام واقعے پرصاف، شفاف تحقیقات کی کئی بارپیشکش کی، اور واقعے پر عالمی کمیٹی بنانے کااعلان کیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ دشمن نے  6 مئی کوپاکستان پرحملہ کرکے 54 بےگناہ لوگوں کوشہیدکیا، مساجدکو شہید اور دیگر مقامات پرحملےکیےگئے، ہماری فضائیہ کےشاہینوں نےدشمن کےجہاززمین بوس کیے،دشمن کوچندگھنٹوں میں ہی اپنے انجام کااندازہ ہوگیاتھا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی سےبھارتی ریلوےکانظام درہم برہم کیا، فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےجنگ کوبہترین اندازمیں لیڈکیا، پاک فضائیہ کےشاہینوں نےبہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا، بھارت کیخلاف جنگ میں پوری قوم نےیکجہتی کامظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے، مسئلہ کشمیرکاحل ہماری ترجیحات میں شامل ہے، اس کےحل کےبغیرباہمی تعلقات استوارنہیں ہوسکتے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانیت سوز مظالم ڈھائےجارہے ہیں، 64 ہزار ہلاکتیں کسی جنگ میں نہیں ہوئیں،کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائےگا،ان کو حق ملےگا۔

قبل ازیں لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب میں اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سےوزیراعظم کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر