Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج؛ ہمیں مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، اسحاق ڈار

Now Reading:

موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج؛ ہمیں مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے، ہمیں مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن، استحکام اور ترقی کے درمیان گہرا تعلق موجود ہے اور موجودہ عالمی حالات میں پارلیمانی سطح پر روابط اور تبادلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی جیسے سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

اسحاق ڈار نے زور دیا کہ پارلیمانی سفارتکاری نہ صرف مکالمے کے فروغ بلکہ علاقائی ہم آہنگی اور مسائل کے پرامن حل کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان پر واضح کر دیا ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں، اسحاق ڈار

Advertisement

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے اور آج بھی یہی مؤقف برقرار ہے، پائیدار علاقائی امن کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں موجودہ سیلابی صورتحال کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ پاکستان ایک بار پھر سیلاب کی ہولناک تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے، جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

 انہوں نے عالمی برادری سے ماحولیاتی انصاف کے لیے آواز بلند کرنے اور عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر