
کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، ملکی تاریخ میں پہلی بارانڈییکس 1 لاکھ 58 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن کے آغاز کے ساتھ ہی تیزی کا رجحان رہا، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز دوران کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1775 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 57ہزار 953 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 56 ارب روپے مالیت کے 1ارب حصص کے سودے ہوئے، جبکہ دن کے کسی وقت انڈیکس 158,082 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بھی ٹریڈ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 485 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، 332 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 124میں کمی ہوئی۔
کراچی:گذشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہوا تھا
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک سعودی عرب اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدہ پرسرمایہ کاروں نے مثبت ردعمل دیا، میکرو اکنامک استحکام، سرکاری مالیاتی اقدامات اور اصلاحات نے انویسٹر کا اعتماد بحال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News