Advertisement
Advertisement
Advertisement

اندرون سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ؛ پاک فوج اور رینجرز متحرک

Now Reading:

اندرون سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ؛ پاک فوج اور رینجرز متحرک
اندرون سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ؛ پاک فوج اور رینجرز متحرک

پاکستان میں حالیہ شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریاؤں میں اضافی پانی چھوڑنے کے باعث اندرونِ سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

 ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہو گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے دستے ضروری ریسکیو اور ریلیف سامان کے ہمراہ ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں تعینات کردیے گئے ہیں۔

فوجی افسران اور جوان حسبِ روایت عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

Advertisement

پاکستان رینجرز سندھ جانب سے محکمہ آبپاشی کے تعمیر و مرمت پر معمور عملے کو سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور حفاظتی بند پر رینجرز کی موبائل گشت اور پکٹس کو مزید بڑھا دیا گیا ہے جبکہ کچے کے علاقے سے نکلنے والے لوگوں کو بھی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ مکینوں کو مفت طبی سہولیات میسر کی جا رہی ہیں۔

Advertisement

پاک فوج اور پاکستان رینجرز سندھ کی ان کاوشوں کو علاقہ مکینوں نے خواب سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر