Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ؛ جنگلات کی کٹائی اور نیلامی پر مکمل پابندی

Now Reading:

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ؛ جنگلات کی کٹائی اور نیلامی پر مکمل پابندی
وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ؛ جنگلات کی کٹائی اور نیلامی پر مکمل پابندی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جاری مبینہ کرپشن پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے لکڑی کی روایتی نیلامی کے نظام پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگلات کی لکڑی کی نیلامی کا پرانا نظام ختم کیا جا رہا ہے، جس کے تحت درختوں کی بے رحمانہ کٹائی کر کے سرکاری وسائل پر قبضہ کیا جاتا تھا اور مالی فائدہ چند افراد کی جیبوں میں چلا جاتا تھا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری باضابطہ حکم نامے کے مطابق اب سے ایندھن سمیت جنگلات کی ہر قسم کی لکڑی کی نیلامی تاحکمِ ثانی بند کر دی گئی ہے، تاہم اس فیصلے کا مقصد جنگلات کا تحفظ، زمین کو کٹاؤ سے بچانا اور ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانا ہے۔

مزید پڑھیں؛ جنگلات کا وجود ماحول، معیشت اور شہریوں کیلئے لائف لائن ہے

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کو حکم نامے پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Advertisement

مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ آئندہ لکڑی کی نیلامی کے کسی بھی عمل سے قبل جدید ٹیکنالوجی، میپنگ، اعلیٰ معیار کی وڈیوز اور تصاویر کے ذریعے مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور جنگلات کے تحفظ کو مقدم رکھا جائے۔

بعدازاں جنگلات کے تحفظ اور فروغ کے ماہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دلیرانہ فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر