
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آگیا ۔ چیئرمین پییپلزپارٹی نے کہاکہ میرے کزنز سیاست میں کافی عرصے سے سرگرم ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ اگر وہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہتاہوں۔ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔
اس دوران ان سے ان کے کزنز کی سیاست میں انٹری سے متعلق سوال کیاگیا ۔ جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میری نیک خواہشات میرے کزنز کے ساتھ ہیں۔
بلاول نے مزید کہا کہ شہیدبینظیر،صدر زرداری،میری بہنوں یامیری طرف سے کبھی ان پر کوئی تنقید نہیں کی گئی۔
انہوں نے اپنے کزنز کو دعوت دی کہ ہم چاہتے ہیں سب آگے آئیں اور مل کر ملک کی خدمت کریں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News