Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال

Now Reading:

سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال  نے کہا کہ سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر 14 ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) بیجنگ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 14 ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) اجلاس کا آج سےآغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے فریم ورک کے تحت 14ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (JCC) کا اجلاس بیجنگ میں شروع ہوگیا جس میں دونوں ممالک کے وزراء، لائن منسٹریز کے حکام اور ماہرین شریک ہیں، اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان اور چین کے وزرائے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک فیز 2 کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں جو اعتماد اور مشترکہ تقدیر میں بندھے ہوئے ہیں،سی پیک فیز ٹو عوام اور بالخصوص نوجوانوں کیلئے ترقی کا نیا دور ثابت ہوگا۔

Advertisement

احسن اقبال نے بتایا کہ سی پیک فیز ون میں 8 ہزار میگاواٹ بجلی، 888 کلومیٹر شاہراہیں اور گوادر کی ترقی کے منصوبے مکمل ہوئے، گوادر ایک ماہی گیر قصبے سے پاکستان کا میری ٹائم گیٹ وے بن چکا ہے، ایم ایل 1 کی جدید کاری ریلوے کے نظام کو نئی جان دے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے 10000 پی ایچ ڈی سکالرشپس اور انوویشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے، چین کے غربت مٹانے کے ماڈل سے استفادہ کرتے ہوئے پسماندہ اضلاع میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کراچی اور اسلام آباد میں ایکسپورٹ پر مبنی خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سی پیک کے فیز ٹو میں زرعی اصلاحات، الیکٹرک گاڑیوں کے منصوبے، مائننگ کوریڈور اور بارڈر مارکیٹس شامل ہوں گی۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں 300 میگاواٹ کا سولر منصوبہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد دے گا، سی پیک کے پانچ کوریڈورز، گروتھ، انوویشن، گرین، لائیولی ہُڈ اور علاقائی روابط پاکستان کی معیشت کو نئی جہت دیں گے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ غریب اضلاع میں غربت مٹانے کا چینی ماڈل سے استفادہ کیا جائے گا، چاہتے ہیں کہ پاکستان کی برآمدات کو چین کی منڈیوں تک آسیان ممالک جیسی رسائی دی جائے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان 2030 تک اپنی 60 فیصد توانائی صاف ذرائع سے حاصل کرے گا، ڈیجیٹل سلک روڈ کے تحت 5G، فائبر اور ڈیٹا سینٹرز قائم ہوں گے، مشترکہ AI اور کوانٹم لیبارٹریز قائم کی جائیں گی، پاکستان سی پیک منصوبوں اور چینی عملے کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر