
اوکاڑہ: پنجاب بھر میں سیلابی صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جا رہی ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ میں ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں تیزی سے جاری ہے۔
اوکاڑہ کی ضلعی انتظامیہ نے فوری اقدامات کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے خیمے، ادویات اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق متاثرہ افراد کو بروقت لائیو کھانے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ بھوک اور غذائی قلت سے محفوظ رہیں۔
متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کے لیے چارہ اور متاثرین کو راشن کی تقسیم کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی دلجوئی کے لیے کھلونے اور جوتے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں، جس سے سیلاب کے دکھ میں گھری فضا میں خوشیوں کی ہلکی سی رمق دیکھنے کو ملی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اور کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News