Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اسمبلی؛ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج، رانا ثناء اللہ سینیٹر منتخب

Now Reading:

پنجاب اسمبلی؛ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج، رانا ثناء اللہ سینیٹر منتخب
پنجاب اسمبلی؛ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج، رانا ثناء اللہ سینیٹر منتخب

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔

اسمبلی میں دن بھر جاری رہنے والی پولنگ کا عمل بلا تعطل مکمل ہوا، جو مقررہ وقت کے مطابق شام چار بجے ختم ہو گیا۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اسمبلی کے ایوان میں دو پولنگ بوتھ قائم کیے گئے، جہاں کل 251 ووٹ کاسٹ ہوئے، رانا ثنا اللہ 250ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔

 رانا ثناء اللہ کو سادہ اکثریت سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے انتخاب کا بائیکاٹ کیا گیا تھا، جس کے باعث انتخابی نتائج یکطرفہ رہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کو 263 ووٹوں کی حمایت حاصل تھے جبکہ کامیابی کے لیے 181 ووٹ درکار تھے۔

دوسری جانب اپوزیشن امیدوار سلمیٰ اعجاز کو صرف 100 ووٹوں کی حمایت حاصل تھی اور اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

Advertisement

ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے واضح اعلان کیا کہ اپوزیشن ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے گی اور اگر کوئی رکن ووٹ کاسٹ کرتا ہے تو وہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کی کل نشستیں 371 ہیں، جن میں سے 8 خالی ہیں جبکہ 363 ارکان اسمبلی موجود ہیں۔ موجودہ پارٹی پوزیشن کچھ یوں ہے:

مسلم لیگ (ن): 229

پیپلز پارٹی: 16

آئی پی پی: 7

Advertisement

مسلم لیگ (ق): 11

سنی اتحاد کونسل: 73

تحریک انصاف: 24

تحریک لبیک، مسلم لیگ ضیا، مجلس وحدت مسلمین: 1،1 ووٹ

یہ نشست پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیسز میں سزا کے بعد خالی ہوئی تھی۔ حکومتی اتحاد کی عددی برتری کے باعث رانا ثناء اللہ کی کامیابی کو یقینی قرار دیا جا رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر