Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری

Now Reading:

پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری

لندن: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اکتوبر کے آخر میں پاکستان سے مانچسٹر کے لئے پروازیں شروع ہوجائیں گی۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے بھارت کو شکست دے کر اپنی صلاحیت اور بہادری کا لوہا منوایا ہے۔ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی جس پر پوری قوم کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میرا موقف وہی ہے جو 25 کروڑ عوام کا ہے، قوم کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے اور اگر ہم متحد ہوں تو ایسے ہی مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔

سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ انتہائی اہم ہے

وزیرِ دفاع نے سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دفاعی معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کا کلیدی کردار ہے۔ نواز شریف بھی اس معاہدے سے بہت خوش ہیں اور انہوں نے موجودہ حکومت کے لیے خصوصی دعائیں دی ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کا بھی ایک لیول ہونا چاہیے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اختلافات کی جو روایت پڑ گئی ہے وہ چند ہفتوں میں ختم ہوجائے گی۔ قوم کو مشکلات کے وقت متحد ہونا چاہیے، خاص طور پر جب ملک میں سیلاب سے کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement

بھارت اور مودی پر کڑی تنقید

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ دنیا بھر میں رسوا ہوچکے ہیں۔ پاکستان کی کامیابیاں قوم کے اتحاد کا ثبوت ہیں۔

وزیرِ دفاع نے بتایا کہ ان کی نواز شریف سے جنیوا میں ملاقات ہوئی ہے، جہاں نواز شریف نے حکومت کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں کیں۔ مزید برآں انہوں نے اعلان کیا کہ اکتوبر کے آخر میں پاکستان سے مانچسٹر کے لیے پروازیں بحال ہوجائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر