Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی آبی جارحیت جاری؛ دریائے ستلج میں شدید سیلاب کا خطرہ، ہنگامی الرٹ جاری

Now Reading:

بھارت کی آبی جارحیت جاری؛ دریائے ستلج میں شدید سیلاب کا خطرہ، ہنگامی الرٹ جاری
بھارت کی آبی جارحیت جاری؛ دریائے ستلج میں شدید سیلاب کا خطرہ، ہنگامی الرٹ جاری

لاہور: بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ہے، جس کے باعث پاکستان میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے پاکستان کو دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے جانے سے متعلق آگاہ کیا، جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے متعلقہ تمام قومی و صوبائی اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سیلابی خطرات اور اقدامات

بھارتی ہائی کمیشن کی اطلاع کے مطابق دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور کے مقامات پر پانی کی سطح انتہائی خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صورتحال کے پیش نظر لاہور، ساہیوال، بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان، مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید برآں، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیواسٹاک کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

 پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

شدید بارشوں کی پیشگوئی، مون سون کا 10واں اسپیل جاری

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں درج ذیل مقامات پر مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی۔

جہلم میں 96 ملی میٹر، جھنگ 77، نورپور تھل 70، خانیوال 55، لیہ 42، راولپنڈی 34، ساہیوال 32، منگلا 29، چکوال 26، ڈی جی خان 21، فیصل آباد 20، اوکاڑہ 17 اور دیگر اضلاع میں بھی معمولی سے درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

فلیش فلڈنگ کا خطرہ برقرار

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کا دسواں اسپیل 9 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ اس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، میانوالی بھی بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ 9 ستمبر تک ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ (اچانک طوفانی سیلاب) کا خطرہ برقرار رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر