
مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ ایک بڑا سیلابی ریلہ گڈو بیراج اور دوسرا پنجند پر موجود ہے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 24 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ان کاکہناتھاکہ سندھ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں کا انخلا کیا گیا ہے اور مزید انخلا بھی ممکن ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ یہ صورتحال ہمیں قدرت کی ایک وارننگ ہے ۔ ان کاکہناتھا کہ آئندہ دنوں میں اس سے بھی بڑے چیلنجز سامنے آ سکتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہاکہ ایسے علاقے بھی فلیش فلڈ کی زدمیں آئے ہیں جہاں کبھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیاتھا۔
آئندہ مون سون سے قبل تیاریاں شروع کرنا ہونگی، مصدق ملک
اس موقع پر وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بدل رہی ہے، انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موسمیاتی ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
ان کاکہناتھاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے۔ مصدق ملک نے کہاکہ آئندہ مون سون کی ابھی سے تیاریاں شروع کرنا ہوں گی۔
وفاقی وزیر کا کہناتھاکہ فلاحی ادارے اور نجی تنظیمیں بڑھ چڑھ کر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے 900افراد جاں بحق ہوئے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News