
پاکستانی وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے صدر ٹرمپ کے کرپٹو مشیر پیٹرک وِٹ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں میں پاکستان عالمی قیادت کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اہم اقدام، ڈیجیٹل اثاثوں کا نیا نظام متعارف
بلال بن ثاقب نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان، بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی راہ پر گامزن ہیں، جبکہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی میں ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News