Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Now Reading:

ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس حوالے سے  ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے، جبکہ  شادیوں پر بڑے اخراجات کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی

ذرائع ایف بی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا ہے، شادیوں پر بیس بیس ہزار ڈالر  کے سوٹ استعمال کرنے والے پکڑ میں آئیں گے، بنگلوں،  گاڑیوں، زیورات کی نمائش کرنے والوں کو ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر گزشتہ سال جمع کرائے گئے گوشواروں کا اس سال سے موازنہ کرے گا، ٹیکس گوشوارے نہ بڑھنے پر ایسے افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے27ویں آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کی منظوری دے دی
27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم، بل دوبارہ منظوری کیلئے سینیٹ جانے کا امکان
ہم جب بھی اقتدار میں آئے ان ترامیم کو واپس کریں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
اسلام آباد دھماکہ؛ چین اور امریکہ سمیت عالمی برادری کی شدید مذمت
قومی اسمبلی کا اجلاس جاری؛ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان
ایف بی آر کا اے آئی کی مدد سے 70 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشواروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر