Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، سندھ طاس معاہدے سمیت دیگر امور پر بات چیت

Now Reading:

وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، سندھ طاس معاہدے سمیت دیگر امور پر بات چیت
وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، سندھ طاس معاہدے سمیت دیگر امور پر بات چیت

وزیراعظم شہباز شریف کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات جنرل اسمبلی کے  80 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، مسئلہ کشمیر اور بیرونی جارحیت سے پاکستان میں دہشت گردی اسپانسر کئے جانے کا معاملہ اٹھایا۔

شہبازشریف نے زوردیا مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تلاش کیا جائے، وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں کشیدگی ختم کرنے کیلئے سیکرٹری جنرل کے کردارکو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد پر زور دیا، اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سیاسی عمل کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی و علاقائی امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اضافی عالمی فنانس پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر