
پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومتوں بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ دے دیا۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی نے وفاق اور پنجاب حکومت کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سیلاب نے بدترین تباہی مچارکھی ہے، جس کی بحالی کے لیے حکومت کو وسائل اور بہت فنڈز چاہیے، تاہم حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں جتنے وسائل سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے درکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دی
ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت سیاست دانوں اور بیورو کریسی کو اپنے اخراجات کم کرنے ہوں گے، اگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس فندر ہیں تو ڈیموں کی تعمیر پر لگائے، فنڈر کی عدم موجودگی پر بڑے پراجیکٹ رکے ہوئے ہیں۔
ندیم افضل نے مزید کہا کہ حکومت پر قرضہ اور عوام میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، آفتوں کی وجہ سے کسان اور عوام رل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News