Advertisement
Advertisement
Advertisement

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم

Now Reading:

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 65 کی جنگ میں جرأت و بہادری کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

وزیراعظم نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے 60ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر اور ان کے اہل خانہ پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل پانچ دن تک دشمن کے حملوں کو پسپا کرکے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر نے دشمن کے لاہور پر قبضہ کرکے جشن منانے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان ارض وطن کے دفاع کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، جب بھی دشمن نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا، میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی طرح پاک فوج کے افسران و جوانوں نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح وطن عزیز کا تحفظ کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
ملیرندی میں پانی کی سطح میں کمی، کازوے کی سڑک تاحال ٹریفک کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر