
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی نے سیاست کیلئے کرکٹ کی سپرٹ تباہ کردی۔
خواجہ آصف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اپنی سیاست کو بچانے کے لیے خطے میں امن کے امکانات کو ختم کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے مواقع جان بوجھ کر ضائع کیے جا رہے ہیں اور اس طرح عزت بحال نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے نتائج تاریخ کا حصہ ہیں اور چھ صفر کا اسکور پتھر پر لکیر کی طرح ہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ بھارت کی قیادت کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ عزت اور وقار صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی دنیا بھر میں پہلے ہی رسوا ہو چکے ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News