
مظفرآباد: آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دیے گئے احتجاج اور ہڑتال کو عوامی حمایت حاصل نہ ہوسکی۔
آزاد کمشیر میں ہڑتال کی ناکامی کے بعد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر نے پرتشدد کارروائیاں شروع کردیں جس کے دوران پُرامن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں متعدد شہری زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔
احتجاج کے دوران شرپسند عناصر نے اسلحے کا بھی استعمال کیا جس سے صورت حال مزید کشیدہ ہوگئی۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے اس احتجاج کو یکسر مسترد کردیا اور شرپسند عناصر کے خلاف واضح ردعمل دیا۔
ہڑتال کی ناکامی کے بعد سامنے آنے والی پرتشدد کارروائیوں نے کمیٹی کے اصل عزائم کو بے نقاب کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو بھی امن عامہ کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News