
ایمان، اتحاد اور نظم وضبط اولین اصول ہے،صدر،وزیراعظم نے بابائے کو قوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
بابائے قوم کی برسی پر اپنے پیغام میں صدرزرداری نے کہاکہ قائداعظم محمدعلی جناح دور اندیش رہنما تھے جنہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے متحد کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ان کی انتھک جدوجہد اور حق خودارادیت کیلئے غیر متزلزل عزم پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی بے مثال جہت نے کروڑوں مسلمانوں کی تقدیر بدل دی۔
صدر مملکت کا کہناتھاکہ پاکستان کیلئے قائداعظم کا وژن بنیادی طور پر جمہوری تھا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت دنیا کی پہلی اسلامی نظریاتی ریاست کا قیام عمل میں آیا۔
انہوں نے کہا جمہوریت، سماجی انصاف اور مساوات کے اصولوں کے لئے ان کے غیر متزلزل عزم نے ایک قوم کی بنیاد رکھی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ان کی میراث کا احترام کرتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News