Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا صنعتی اور زرعی شعبوں کیلئے بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا صنعتی اور زرعی شعبوں کیلئے بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ
حکومت کا صنعتی اور زرعی شعبوں کیلئے بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ

حکومت نے صنعتی اور زرعی شعبوں کے لیے بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق قیمتوں میں دس روپے سے زائد فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تین سالہ ریلیف پیکیج کے تحت اضافی بجلی کے استعمال پر رعایتی نرخ مقرر کیے جائیں گے، جبکہ پیکیج یکم نومبر 2025 سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2028 تک نافذ العمل رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیکیج کا اعلان کل متوقع ہے، حکومت کا مقصد پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ لانا ہے، جبکہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بجلی نرخوں میں کمی کو کلیدی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کے مطابق ریلیف پیکیج سے صنعتی شعبے کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی
پاک بحریہ کے جہاز کی بڑی کارروائی، 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
سپر ٹیکس کیسز سے متعلق سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی
سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کامیاب کارروائیاں، ایک خوارجی جہنم واصل، دیگر زخمی فرار
دوسری شادی پر خاندان قتل، مقتول کی دوسری بیوی سامنے آگئی
مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر