
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کردیا گیا ۔ پی ڈی ایم اے نے دریائے سندھ اور جہلم میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ظاہر کیاہے۔
5 سے 7 اکتوبر کے دوران دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے اخراج پر ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اورملحقہ ندی نالوں کے بہاؤمیں اضافے کاامکان ہے۔
محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News