Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان

Now Reading:

سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان
سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان

 سندھ حکومت نے کراچی میں ڈینگی اور ملیریا کی وبا پھیلنے کے پیش نظر نجی اسپتال میں ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان کیا ہے، جو کہ 21 اکتوبر سے31  دسمبر 2025  تک جاری رہے گی۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ایس ایچ سی سی ایکٹ 2013 میں حاصل اختیارات کے تحت مندرجہ ذیل ٹیسٹ کی قیمتوں میں کمی کر کے ان کی بالائی حد مقرر کردی ہے۔

آئی سی ٹی ملیریا کے ٹیسٹ کی قیمت 3050 روپے ہے جسے کم کر کے 600 روپے کردی گئی ہے، اسی طرح ڈینگی این ایس 1g(ICT/ELISA) کی قیمت 4550 روپے ہے جسے کم کر کے 1100 روپے کردی گئی ہے۔

ڈینگی 1 gM/Combo  ٹیسٹ کی اصل قیمت 4150 روپے ہے جو اب کم کر کے 1500 روپے کر دی گئی ہے، اسی طرح with Smear  CBC  بشمول ڈینگی کیسز میں فالو اپ سی بی سی ٹیسٹ کی قیمت 1250 روپے سےکم ہوکر 500 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی: صوبائی حکومت کا ڈینگی ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان

Advertisement

صو بائی حکومت کے مطابق جو لیبارٹریز پہلے سے ہی کم یا اس کے برابر قیمت پر ٹیسٹ کر رہی ہے وہ اسی قیمتوں کو جاری رکھیں۔

نامعقول اینٹی بایوٹکس کے نسخے سے بچنے کے لیے ڈاکٹر حضرات سے گزارش ہے کہ Antimicrobials تجویز کرنے سے قبل ڈینگی یا ملیریا کی تشخیص کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل

مندرجہ ذیل لیبارٹریز نے عوام الناس کے وسیع مفاد میں اوپر دی گئی قیمتوں پر ٹیسٹ کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے، عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 21 اکتوبر سے31  دسمبر 2025  تک نیچے دی گئی لیبارٹریز سے کم قیمتوں پر بہتر اور معیاری ٹیسٹ کراسکتے ہیں۔

آغا خان یونیورسٹی اسپتال

ڈاکٹرعیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹرز

Advertisement

راحیلہ ریسرچ اینڈ ریفرنس لیبارٹری

حسینی بلڈ بینک اینڈ لیبارٹری

جے ایس ایم یو ڈائگنوسٹک لیبارٹری

ٹبا ہارٹ انسیٹیوٹ

سندھ لیب ڈائگنوسٹکس (صرف کراچی)

ایڈوانس لیب

Advertisement

سٹی لیب

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر داخلہ سندھ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
کراچی: افغان کیمپ کی خالی زمین واگزار کرنے کیلئے آپریشن کی تیاری مکمل
تنخواہ دار پر ٹیکسز کا انبار، پہلی سہہ ماہی میں 130 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ادا کیا
اپوزیشن اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے، بیشتر چیئرمین سرکاری گاڑیوں پر قابض
ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
افغانستان سے سیز فائر خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر