
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔
یہ بات شہباز شریف نے اپنی زیرِ صدارت ملکی معیشت اورغیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق منعقدہ اجلاس میں کہی ۔اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے بھی شرکت کی۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا عکاس ہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہاکہ حکومت روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے تمام مواقع بروئے کار لائے گی۔
وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News