Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید

Now Reading:

اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید

پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کی بھارتی چینل کے گمراہ کن دعوؤں کی تردیدکردی ہے۔

ریپبلک ٹی وی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان مغربی ممالک اور اسرائیل کی نگرانی میں 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

گودی میڈیا کے چینل نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ پاکستان نے اپنے پاسپورٹ سے ’’اسرائیل کیلئےنا قابل استعمال‘‘ کی شق بھی ختم کر دی ہے۔

اس جھوٹے پروپیگنڈے جواب میں وزارت خارجہ پاکستان کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی، جس کے مطابق پاسپورٹ کی شق بدستور برقرار ہے، اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروپیگنڈا بےنقاب؛ اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

Advertisement

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر اب بھی درج ہے کہ ’’یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے قابلِ استعمال ہے۔‘‘

بھارتی چینل کا پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے واضح کیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کے مطابق پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی تعاون زیرِ غور ہے۔

پاکستان کا فلسطینی حقِ خود ارادیت کی حمایت میں مؤقف واضح اور اصولی  ہے۔

ریپبلک ٹی وی کا من گھڑت دعویٰ کسی علاقائی یا بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ نہیں کیا، بے بنیاد اور من گھڑت کہانیاں گھڑ کر پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنا گودی میڈیا کا وطیرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر