Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ اجلاس، محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے

Now Reading:

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ اجلاس، محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ اجلاس، محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ اجلاس، محمد اورنگزیب امریکاپہنچ گئے۔  واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا استقبال کیا۔

محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پلینری اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان کی عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات طے ہے۔

اجے بنگا کی خصوصی دعوت پر وزیر خزانہ عشائیہ میں شریک ہوں گے۔ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جارجیوا سے ملاقات ہو گی۔

وزیر خزانہ ایم ای این اے پی فورم سے بطور کلیدی مقرر خطاب کریں گے۔ ایف بی آر کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر عالمی بینک کے راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کریں گے۔

راؤنڈ ٹیبل میں مختلف ممالک کے ٹیکس حکام بھی شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ ورلڈ اکنامک فورم کے دو اہم ایونٹس میں شریک ہوں گے۔

Advertisement

محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے وزرائے خزانہ سے ملاقات کریں گے۔

وزیر خزانہ کی وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی طے ہیں ۔ کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات شیڈول ہے۔

وہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں اور مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ محمد اورنگزیب مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر